ہومپاکستاناورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے...

اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراضات ختم کردیے

اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔

عمران خان نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل