ہومپاکستانکراچی کی موجودہ حالت بہت افسوس ناک ہے، شاہد آفریدی

کراچی کی موجودہ حالت بہت افسوس ناک ہے، شاہد آفریدی

شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال افسوسناک ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے، سہولیات کی کمی کی وجہ سے ملک کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں بھی غلطیاں کی گئی ہیں۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ٹی ایم سی گراؤنڈ، گلبرگ میں سمر کیمپ کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کیمپ میں کرکٹ کی تربیت کے لیے 900 کے لگ بھگ بچے ہیں۔ ہمیں بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے تعلیم اور اسپورٹس سیکھانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن کم سہولیات کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضاٸع ہو جاتا یے، ہم ملک کے اہم صوبے بلوچستان میں جاکر بھی کام کریں گے، وہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جونیر کرکٹرز کو سامنے لانے کے لیے پی ایس ایل کی طرز پر جے پی ایل کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا ہے، اس سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو باہر بیٹھے کھلاڑی یاد آتے ہیں، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بہت غلطیاں کیں، اگر سری لنکا نے زیادہ رنز بنائے تو ہمیں بھی اسکور کرنا چاہیے تھے، امید کرتا ہوں کہ ایشیا کپ و عالمی کپ میں اچھے نتاٸج آٸیں گے۔

انہوں نے کراچی کی موجودہ صورتحال سے متعلق کہا کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے حالاتِ پر بہت افسوس ہے، ہمارے بڑوں نے اس شہر کے ساتھ بہت زیادتی کی، پورے شہر میں پانی کھڑا ہے، اگر کوٸی سیاسی جماعت خدمت کی سیاست کرنا چاہتی ہے تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل