ہومپاکستاننیپرا: بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا: بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا نے بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی فی یونٹ 11 روپے 39 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی 9.90 روپے مہنگی جبکہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی میں11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 11 روپے 39 پیسے کی درخواست دی گئی، جبکہ کے الیکٹرک کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال پر 11 روپے 37 پیسے بنتے ہیں۔

مذکورہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جون میں فرنس آئل سے 10.48 فیصد مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل سے پیدا بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل