ہومپاکستانسونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 8500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 288 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1740 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل