ہومپاکستانسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپوں اور ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالا جا رہا ہے، بولان، لسبیلہ، اوتھل ،جھل مگسی اور غذر میں 700 سے زائد متاثرہ خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے حب، لسبیلہ، اوتھل اور غذر میں فری میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں 7.5 ٹن غذائی اشیاء، پناہ گاہیں اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے، سیلاب کے باعث بلوچستان کے مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی ریسپانس ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل