شدید بارشوں سے ٹرین سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے، ٹرینیں 12 سے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث ریلوے کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
سی ای او ریلوے فرخ تیمور کے مطابق حالیہ بارشوں سے ریلوے ٹریک کو بہت نقصان ہوا ہے اور اسکے باوجود ٹرین آپریشن معطل نہیں کیا گیا اور کم رفتار کے ساتھ مختلف سیکشنوں پر ٹرینوں کو چلا گیا۔
فرخ تیمور کا مزید کہنا تھا کہ ٹرینیں لیٹ ہونے سے محکمہ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انہیں مسافروں کی مشکلات کا بھی احساس ہے، جیسے ہی موسمی حالات بہتر ہوں گے ٹرین آپریشن اپنے معمول کے شیڈول پر آ جائے گا۔