پاکستان میں نئے سال 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا اب یکم محرم الحرام اتوار کو ہوگی۔
محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منقعد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔