ہومپاکستاندریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ

دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ

بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد خانکی اور قادرآباد کے مقام پر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال سے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفرگڑھ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کی جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل