پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 1886 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 34 ہزار 945 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1774 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔