پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں‘۔ امید ہے کہ آپ کوئی حل نکالیں گے۔
یاد رہے کہ ملک بھر کے تاجر بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اور بجلی کے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔