ہومپاکستانڈالر کی قدر میں کمی، روپے کی قدر اضافہ

ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کی قدر اضافہ

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے آتا رہا۔

انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی،جس کی وجہ سے ایک ڈالر 227 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9 روپے 58 پیسے کمی آئی جس سے ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج ڈالر کی قد میں 4.19 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکی قیمت 11.50 روپےکم ہوکر 229 روپے ہوگئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل