محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ امتحانات کے نتائج کا ریکارڈ ضبط کرلیے اور ڈپٹی ناظم امتحانات کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی کے آفس میں کارروائی کی اور ڈپٹی ناظم امتحانات کے دفتر میں ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی۔
اس وقت چیئرمین و ناظم امتحانات آفس میں موجود نہ تھے، بورڈ حکام سے گزشتہ سال ہونے والے امتحانات کا رکارڈ طلب کیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام میٹرک بورڈ آفس سے ریکارڈ اور دستاویزات لے کے چلے گئے اور مزید تحقیقات کیلئے ڈپٹی ناظم امتحانات کو کل طلب کرلیا۔