ہومپاکستانپی ٹی آئی کا الیکشن کمیشنر کے خلاف احتجاج، مستعفی ہونے کا...

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشنر کے خلاف احتجاج، مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے ایوان زیریں سے الیکشن کمشن تک الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور دفتر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر اپنی یادداشت باہر ہی الیکشن کمیشن کے ڈیوٹی افسر کو جمع کرادی۔

احتجاجی مارچ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، عمر ایوب، راجہ خرم نواز سمیت وکلا نے شرکت کی۔

ارکان پارلیمنٹ خاردار تاریں عبور کرکے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچے جہاں پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہرایا۔

اس دوران پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث چیف الیکشن کمشنر سلطان دفتر سے روانہ ہوگئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل