بلال محمد خان
پیرس۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز اپنے خوبصورت ، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانا پسند کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کا دارالحکومت پیرس فیشن کا دارالحکومت کہلاتا ہے ، دنیا کے بڑے بڑے ڈیزائنر اپنے بیش قیمت ملبوسات کی نمائش کے لئے تاریخی عمارات ، ہالز اور منفرد مقامات کا چناؤ کرتے ہیں،یونان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنرسیلیا کریتھاریوٹی Celia Kritharioti جو یونان میں 1906 سے قائم سب سے پرانے فیشن ہاؤس کی مالک ہیں نے پیرس میں اپنے بیش قیمت ملبوسات کی نمائش کے لئے اڑھائی سو سال پرانے محل کا انتخاب کیا، جو اب Money of Paris کی عمارت کہلاتی ہے۔
سیلیا کریتھاریوٹی نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کروایا۔ جیسے کوئی میجک باکس کھولیں تو خوبصورت تخائف سامنے آتے ہیں اسی طرح سیلیا کے خوبصورت ترین ، منفرد اور جدید ڈیزائنزکے ملبوسات نے حاضرین کو مبہوت کردیا۔ قیمتی ریشم اور مخمل کے کپڑے پر خوبصورت ایمبرائڈری اور ہاتھ سے تیار کردہ ُمختلف رنگوں کے ملبوسات نے دیکھنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔ خوبصورت ، منفرد اور مختلف رنگوں کے امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئئ۔رات کے اندھیرے میں چمکنے والے رنگوں سے تیار کردہ ملبوسات حآضرین کے لئے خوشگوار حیرت کا باعث بن گئے۔
خوبصورت اور نازک اندام ماڈلز نے جب سیلیا کے تیار کردہ بیش قیمت خوبصورت اور اچھوتے اسٹائل کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے۔ ملبوسات کی خوبصورتی نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
سیلیا کے تیار کردہ بیش قیمت ، مخمل ، ہاتھ سے بنی لیس، سلک ٹول، آرگنزا سے تیار کردہ اور پنکھ سے سجے قیمتی فیبرکس سے تیار کردہ ملبوسات سیلیا کی تخلیقی صلاحیتوں کے شاہکار تھے۔
سفید دلہن کے لباس میں ملبوس ماڈل جب ریمپ پر آئی تو اچھوتے انداز میں پیش کئے جانے والے اس خوبصورت اور منفرد لباس پر حاضرین نے خوب داد دی۔ انا ڈیلو روسو، ایلسا ہوسک، لیونی ہین، اور ماریان فونسیکا جیسی انٹرنیشنل ماڈلز نے سیلیا کے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی۔ سیلیا کےخوبصورت ترین ملبوسات جینیفر لوپیز اور سونم کپور سمیت کئی فلمی ہیروئنز زیب تن کرچکی ہیں۔