پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، نئی کابینہ سے حلف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے لیا۔
ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، مور ملک، راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، مراد راس، یاسمین راشد، خرم شہزاد، محمدہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصورعلی خان، حسین گردیزی، حسنین دریشک اور محمود الرشید نے حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والوں میں رفاقت علی گیلانی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج بھی شامل ہیں۔