ہومانٹرنیشنلاسرائیل کی غزہ پر بمباری، 5 سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 5 سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری سے 5 سالہ بچی سمیت 15 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ کا کہنا ہے کہ طیاروں نے جہادی تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشانہ بنایا۔

حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی شہادت میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

اسرائیلی حملے کے جواب میں اسلامک جہاد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے گئے۔

فلسطین کی نمائندہ مزاحتمی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل دوبارہ جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے جسکی اسے قیمت چکانی پڑے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل