خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہو گئیں ہیں، ملازمین تنخواہوں اور الاؤنس سے محروم ہیں۔
اسلامیہ کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی اور چترال یونیورسٹی میں ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ جامعہ پشاور میں جولائی کی تنخواہ سے کنونس الاؤنس کاٹ دیا گیا ہے۔
انجینئرنگ یونیورسٹی کے گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین بھی اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔