مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ روبینہ عرفان اور عبد الغفار ڈوگر کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔