ہومپاکستانپی ٹی آئی نے 9 حلقوں کیلیے انتخابی شیڈول عدالت میں چیلنج...

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں کیلیے انتخابی شیڈول عدالت میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت نے چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کیا ہے ، الیکشن کمیشن کو نوٹس کا علم ہونے کے باوجود شیڈول جاری کردیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کو جاری کردہ شیڈول کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اس حوالے سے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل