ہومانٹرنیشنلاسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی باشندوں سے منشیات برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی باشندوں سے منشیات برآمد

اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھرے اڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کرلیے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔

کیپسولز کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل