کراچی کی ایک خاتون رابعہ نے سوشل میڈیا پر آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ ویڈیو جاری کی، جس نے ہر درد دل رکھنے والے انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
موجودہ دور حکومت میں بڑھتی مہنگائی پر کراچی کی رابعہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر پھٹ پڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ گھر کا بجلی کا بل 15 ہزار روپے کا آرہا ہے۔ اشیائے خوراک بھی قیمت خرید سے باہر ہوچکی ہیں، کیا بچوں کو بھوکا ماردوں۔