ہومپاکستانضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست...

ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کررہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔

عدالت کے سوال پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل