ہومانٹرنیشنلکیپیٹل ہل حملہ کیس، عدالت نے ملوث سابق پولیس افسر کو سزا...

کیپیٹل ہل حملہ کیس، عدالت نے ملوث سابق پولیس افسر کو سزا سنا دی

امریکی عدالت نے پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث سابق پولیس افسر کو 87 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔

ورجینیا پولیس کے سابق سارجنٹ پرالزام تھا کہ اس نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری ایام میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت پر کیے جانے والے حملے کی نہ صرف حمایت کی بلکہ وہ اس میں خود بھی ملوث تھے۔

سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کیپیٹل ہل پر یہ حملہ 6 جنوری 2021 کو کیا گیا اور اس وقت کے صدر ٹرمپ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

سابق پولیس سارجنٹ تھامس رابرٹسن کو امریکی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 7 سال 3 ماہ قید کی سزائی سنائی جو حملے میں ملوث افراد کو سنائی جانے والے سزاؤں میں سب سے بڑی سزا ہے جب کہ ملزم نے عدالت کے سامنے کوئی بھی بیان دینے سے انکار کردیا۔

عدالت ملزم کو رہائی کے بعد تین سال تک اس کی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل