ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل ولیم میکانو لے نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت امریکا سے بہترین تعلقات چاہتی ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، جوکہ ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

امریکی قونصل جنرل نے پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل