وزیر اعظم شہباز شریف سے جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ جس میں جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ملاقات میں جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جاپان، پاکستان کا اچھا دوست ملک ہے، پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔