ہومپاکستانپاک بحریہ نے بھارتی جہاز کے عملے کو ڈوبنے سے بچالیا

پاک بحریہ نے بھارتی جہاز کے عملے کو ڈوبنے سے بچالیا

پاکستان نیوی نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے لیے امدادی آپریشن کرتے ہوئے دس میں سے نو بھارتی مسافروں کو بچالیا۔

ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساغر کے ڈوبنے کی اطلاع پر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے کشتی کے دس میں سے 9 افراد کو بچالیا ہے۔

بحریہ کے اہلکاروں نے انہیں بحری جہاز (MT KRUIBEKE) کے ذریعے بچایا اور انہیں محفوظ جگہ منتقل کردیا جب کہ ایک شخص سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی۔

ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل