عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا۔
عمران خان نے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء کے اقدام کی بھی تعریف کی۔ عمران خان نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔