ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبہ پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل