ہومانٹرنیشنلشام پر اسرائیلی میزائل حملوں سے 3 فوجی ہلاک

شام پر اسرائیلی میزائل حملوں سے 3 فوجی ہلاک

شام پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے اتوار کو رات 9 بجے مختلف میزائل حملے کیے جس میں دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں شامی فضائیہ نے بھی فوری رد عمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب کہ حملوں سے شام کی کچھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شام میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے اتوار کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل