arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومانٹرنیشنلافغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکا

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکا

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

ترجمان کابل پولیس خالد زادران کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے، دھماکامسجد کےاندر ہوا ہے، دھماکے میں ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں، دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 17 میں ہوا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 27 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر افغان مبلغ امیر محمد کابلی کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں وہ بھی شامل ہیں تاہم اب تک کسی گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل