پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی آج طلب کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور پی ٹی آئی فنانس کمیٹی کے رکن محمد محسن داؤد کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی بینکوں میں 2 اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے، دونوں بینک اکاؤنٹس سے 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی۔