ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ماسکو میں موجود فلسطینی فوجی جنرل اور روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات کے دوران ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کےساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم 2022 سے علیحدہ ہوئی ہے۔
روس فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعویٰ کی حمایت کرتا ہے تاہم فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے یہ ملاقات روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔