ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاع، سکیورٹی اور عسکری سطح پر باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیر بحث آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سینٹ کام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ اور آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل