ہومپاکستانڈاکٹر ندیم جاوید بطور چیف اکانومسٹ تعینات

ڈاکٹر ندیم جاوید بطور چیف اکانومسٹ تعینات

حکومت پاکستان نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا، وزیراعظم آفس سے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی سند حاسل کرچکے ہیں اور وہ تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینیجمینٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں جب کہ وہ 2014 سے 2018 تک بھی پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل ، قومی معاشی کونسل، وفاقی کابینہ اور وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات کے مشیر رہے ہیں اس کے علاوہ آپ اسٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل