ہومپاکستانحکومت پاکستان کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

حکومت پاکستان کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

وفاقی حکومت نے قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 118 سرکاری وکلا کو عہدوں سے ہٹا دیا جب کہ 127 نئی تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود، ساجد الیاس بھٹی کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ علاوہ ازیں قاسم ودود، نایاب گردیزی، طیب شاہ، اشتیاق مہربان ، طارق کھوکھر، راشد حنیف اور فرخ ڈال کو بھی عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منور دُگل، حسن نواز مخدوم، راشدین نواز کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 20، راولپنڈی میں 13 نئی تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔

لاہور میں 31، ملتان میں 9، بہاولپور میں 5، کراچی میں 16، کوئٹہ میں 7 وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کر لی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل