ہومپاکستانشہباز گل کے سانس کی تکلیف کے باعث مزید ٹیسٹ کرانے کا...

شہباز گل کے سانس کی تکلیف کے باعث مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کے باعث ان کی انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے مکمل چیک اپ کے لیے شہباز گل کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ شہباز گل کو تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی 8 روز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل