ہومپاکستانسندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر مؤخر ہونے کا خدشہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر مؤخر ہونے کا خدشہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر مؤخر کیے جانے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری ،تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات اور پولنگ اسٹیشنز کی صورت حال پر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں بارش سے متاثرہ اضلاع کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 45 دن کے لیے ملتوی کردیے جائیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز میں پانی بھرا ہوا ہے جب کہ اضلاع کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے صورتحال غیر معمولی طور پر خراب ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ 28 اگست کو طے ہے جب کہ سندھ حکومت نےبار ش سے شدید متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل