ہومپاکستانآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے 10 سالہ پالیسی...

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے 10 سالہ پالیسی بنانے کا مطالبہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(آپٹما) نے کہا ہے کہ حکومت انڈسٹری چلانے کیلئے 10 سالہ پالیسی کا اعلان کرے۔

انڈسٹری حکام کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت کے بجائے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلنا افسوسناک ہے۔ آپٹما 5 سال میں50 ارب ڈالر ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرلے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کے فروغ کیلئے ریجنل انرجی ٹیرف دینا ہوگا، پالیسیوں کا تسلسل اور تجارتی خسارہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسلسل چودھویں بار الیکشن میں اپنے گروپ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ معیشت میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، انڈسٹری بند ہوئی تو ایکسپورٹ بھی رک جائے گی، خسارے والے سرکار ی اداروں سے جان چھڑانا ہوگی ۔ ہم کب تک بند آئی پی پیز کو پیسے دیتے رہیں گے؟

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل