ہومپاکستانچوہدری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا...

چوہدری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب میں سیلاب اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجن پور،تونسہ، ڈی جی خان اور عیسیٰ خیل میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانہ اور مالیہ معاف کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہناتھاکہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کی جس پر کور کمانڈر ملتان کا تہہ دل سےمشکورہوں، پاک فوج کے تعاون سے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل