وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر کے لیے اسلام آباد سے دوحہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر دورہ قطر کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارےکےتعلق کی تجدید ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سےآگاہ کروں گا، ہم دوطرفہ روابط کوزیادہ مؤثر اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرناچاہتے ہیں، قابل تجدید توانائی، فوڈسکیورٹی میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں، صنعت و انفرا اسٹرکچرکی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دورہ قطرکے تناظر کو سمجھنا اہم ہے ، کورونا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نےطلب اور رسدکاعمل متاثرکیا ہے، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے