ہومپاکستانسندھ کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی کراچی نقل مکانی

سندھ کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی کراچی نقل مکانی

اندرون سندھ میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں خاندان کراچی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے جب کہ بڑی تعداد میں شہری اب بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال سے ہزاروں خاندان رل گئے ہیں، کئی کئی فٹ پانی سے جان بچاکر 700 سے زائد سیلاب متاثرین کو گزشتہ رات سچل گوٹھ میں قائم تین سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

نوشیرو فیروز، جیکب آباد، شہزاد پور اور شیکار پور سمیت سندھ بھر سے 200 سے زائد خاندان نقل مقانی کرکے کراچی آگئے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس دلخراش سانحہ نے لاکھوں افراد کو شدید متاثر کیا ہے، ڈی سی ایسٹ نے گزشتہ روز رہائشگاہوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین کو ایشائے خود و نوش بھی فراہم کیا۔

دوسری جانب متاثرین نے کہا کہ طبی سہولیات کے نام پر صرف دو ڈاکٹروں کو بھیج دیا گیا ہے،جن کے پاس ادویات تک موجود نہیں ہیں۔

متاثرین نے حکومت وقت سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں رہائش گاہ فراہم کی جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل