اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کے مطابق 19 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8کروڑ 70لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 80کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 8کروڑ 74لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب 71 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے