سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا حکم جاری کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کاحکم سعودی عرب کا پاکستان کی معیشت اور عوام کی مددکا اعادہ ہے۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان کی جانب سے یہ حکم نامہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے بعد جاری کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔