ہومپاکستانکراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے مزید 2 روز بند رکھنےکا...

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے مزید 2 روز بند رکھنےکا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث مزید دو روز تک کیلئے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے فیصلہ کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے،وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفننگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اور سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب جبکہ بعض متاثرین کے ریلیف کیمپس میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل