ہومتازہ ترینمیکسیکو کی جانب سے روسی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

میکسیکو کی جانب سے روسی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

میکسیکو کی جانب سے روسی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
بینک آف میکسیکو کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، میکسیکو کی طرف سے روسی سامان کی درآمدات میں رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 20 فیصد سے زیادہ کا خاطر خواہ سالانہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مالیاتی لحاظ سے روس سے میکسیکو کی درآمدات 1.193 بلین ڈالر تھیں۔ صرف جون میں شمالی امریکی ملک کی طرف سے روسی سامان کی خریداری 275 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو میکسیکو کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل مئی 2021 میں میکسیکو نے 283.9 ملین ڈالر کا روسی سامان خریدا۔ 2021 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 4.5 بلین ڈالر سے تجاوز کر کے ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ یاد رہے امریکہ میکسیکو کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ 2021 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 661 بلین ڈالر سے زیادہ تھا۔ جولائی میں میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے اعلان کیا کہ امریکی کمپنیاں 2024 تک میکسیکو کی معیشت میں 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

واضح رہے روس میکسیکو کو کھادوں کا کلیدی بین الاقوامی سپلائر ہے، جو میکسیکو کی تمام نائٹروجن , مکس نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کی تقریباً ایک چوتھائی درآمد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ رولڈ اسٹیل، ایلومینیم اور مصنوعی ربڑ روس سے میکسیکو کی اہم درآمدات میں سے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل