ہومتازہ ترینجنوبی افریقی ملک کا روس کا میر پیمنٹ سسٹم قبول کرنے کا...

جنوبی افریقی ملک کا روس کا میر پیمنٹ سسٹم قبول کرنے کا عندیہ

جنوبی افریقی ملک کا روس کا میر پیمنٹ سسٹم قبول کرنے کا عندیہ

ماسکو: اشتیاق ہمدانی

جنوبی افریقی ملک نے روس کے میر پیمنٹ سسٹم کو قبول کرنے کا عندیہ دے دیا ہے. روسی خبر رساں ادارے RIA نووستی نے روس میں لوانڈا کے سفیر آگسٹو دا سلوا کنہا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ انگولا مغربی پابندیوں کے جواب میں روس کے تیار کردہ میر ادائیگی کے نظام میں شامل ہو سکتا ہے اور اپنے ملک میں MIR کارڈز کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر انگولا میں میر سسٹم کا استعمال ممکن ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انگولا اس نظام میں شامل ہو سکتا ہے. سفیر نے بتایا کہ اس کا انحصار ہمارے مالیاتی اور اقتصادی تعلقات کی سطح کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کی مقدار پر بھی ہوگا۔ سفیر آگسٹو دا سلوا نے کہا کہ انگولا کی حکومت روسی سرمایہ کاروں کے لیے پوری طرح کھلی ہے اور اگر ان کا حصہ نمایاں ہے تو یقیناً اس نظام میں شامل ہونا اور اسے قبول کرنا عقلی اور منطقی ہوگا. سفیر نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک قومی کرنسیوں میں باہمی تصفیہ کی طرف جا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے روسی روبل آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے روس نے اپنا قومی ادائیگی کا نظام اس وقت تیار کرنا شروع کیا جب امریکہ نے اسے 2014 میں پابندیوں کا نشانہ بنایا۔ اس وقت پابندیوں کی وجہ سے متعدد روسی بینکوں کے کلائنٹ عارضی طور پر ویزا اور ماسٹر کارڈ استعمال کرنے سے قاصر تھے۔ نئے نظام کے متعارف ہونے کے بعد سے روسی بینک اب تک 129 ملین سے زیادہ MIR کارڈ جاری کر چکے ہیں۔ روسی ادائیگیوں کے لئے متعارف کروایا گیا یہ نظام فی الحال ترکی، ویتنام، آرمینیا، جنوبی کوریا، ازبکستان، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ میں قابل قبول ہے. دوسری جانب رواں ماہ کے شروع میں ہندوستانی میڈیا نے اطلاع دی کہ ملک کے اے ٹی ایم اور ٹرمینلز جلد ہی روسی ایم آئی آر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو قبول کرنا شروع کر سکتے ہیں، جبکہ روس جواب میں ہندوستانی روپے کو قبول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جولائی میں ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے اقتصادی شعبے کے سربراہ احمد الکتب نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے جو خلیجی ریاست میں میر پیمنٹ سسٹم کارڈز کے استعمال کی اجازت دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل