ہومتازہ تریندنیا میں یکتا قوت کا خواب چکنا چور ہوچکا، روسی صدر

دنیا میں یکتا قوت کا خواب چکنا چور ہوچکا، روسی صدر

دنیا میں یکتا قوت کا خواب چکنا چور ہوچکا، روسی صدر

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ساتویں مشرقی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ دنیا کا یونی پولر ورلڈ یعنی ایک واحد طاقت ماڈل ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے اور ہر ملک کے خود مختار راستے کو تسلیم کرنے پر مبنی ایک نیا عالمی نظام اس کی جگہ لے گا. اپنے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ اس سال کی میٹنگ کا کلیدی موضوع کثیر قطبی دنیا کا قیام ہے جو اہم اور انتہائی متعلقہ ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ دنیا میں واحد اکیلی طاقت کے ماڈل کو ایک نئے ورلڈ آرڈر کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد انصاف، مساوات اور ہر قوم اور ریاست کے حق کو تسلیم کرنے کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہے. روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ “ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اس ناقابل واپسی عمل کی محرک قوت کے طور پر کام کرنے والے مضبوط سیاسی اور اقتصادی مراکز تشکیل پا رہے ہیں۔” صدر پوتن کے مطابق اس فورم کے شرکاء، قریبی تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی اور انسانی ہمدردی کے ساتھ تعاون کے امکانات سے منسلک مسائل کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 7 واں ایسٹرن اکنامک فورم روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی ووستوک میں 5 سے 8 ستمبر 2022 تک منعقد ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس میں بھی روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا تھا کہ یکتا قطبی عالمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے باوجود یہ دور ختم ہوگیا۔ روسی صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ دنیا سے یکتا قوت کا خاتمہ ہوچکا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل