ہومتازہ ترینروس نے جی7 ممالک کو تیل کی فراہمی روکنے کا انتباہ جاری...

روس نے جی7 ممالک کو تیل کی فراہمی روکنے کا انتباہ جاری کر دیا

روس نے جی7 ممالک کو تیل کی فراہمی روکنے کا انتباہ جاری کر دیا

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روس ان ممالک پر پابندی عائد کرے گا جو واشنگٹن کی طرف سے تیل کی قیمت کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ احمقانہ عمل ہے… انہوں نے کہا ان کمپنیوں یا ممالک کو جو روس پر پابندیاں عائد کریں گے، ہم اپنا تیل اور تیل کی مصنوعات فراہم نہیں کریں گے، کیونکہ ہم منڈی سے ہٹ کے کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے روسی تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس وقت گروپ آف سیون (جی 7) ممالک کی طرف سے بحث کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روسی تیل پر قیمت کی حد قائم کرنے کا تصور ماسکو کی اجناس کی برآمد سے ہونے والی آمدنی کو کم کرنے کے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے ملک کے خام تیل کو مارکیٹ سے باہر کرنے کی کوششوں کا ناکام بنایا جائے گا.

نوواک کے مطابق اس طرح کا منصوبہ “تیل جیسی اہم صنعت” کے مارکیٹ میکانزم کو خطرے میں ڈال دے گا اور صرف صنعت اور تیل کی منڈی دونوں کے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ روسی عہدیدار نے مزید بتایا کہ اور اگر ایسا ہوا تو یورپی اور امریکی صارفین سب سے پہلے اس کی قیمت ادا کریں گے، جب کہ وہ پہلے سے ہی اپنے غلط اقدامات کی وجہ سے آج بہت زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔ روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس اس وقت اتنا ہی تیل پمپ کر رہا ہے جتنا کہ اس کے پاس اس وقت پیداوار اور فروخت کرنے کی صلاحیت ہے، لیکن اگر عالمی منڈی کے حالات مستحکم ہوتے ہیں اور روسی پروڈیوسر خریداروں کی تلاش میں پراعتماد ہوتے ہیں تو پیداوار بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روسی تیل پیدا کرنے والی کمپنیاں دسمبر میں عائد ہونے والے یورپی یونین کے تیل پر پابندی کے لیے تیاری کر رہی ہیں، لیکن وہ پیداوار کی موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل