ہومتازہ ترینروسی یوکرینی صدور کے ملاقات پر ماسکو کا تبصرہ

روسی یوکرینی صدور کے ملاقات پر ماسکو کا تبصرہ

روسی یوکرینی صدور کے ملاقات پر ماسکو کا تبصرہ

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان کوئی بھی روبرو ملاقات ہو، ہماری شرائط وہ ہی ہیں جس پر روسی اور یوکرائنی رہنما کو دستخط کرنے ہوں گے۔ پیسکوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جہاں تک پوتن-زیلینسکی ملاقات کا تعلق ہے، تو ہمارے موقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی اور آج بھی وہ ہی ہے، لہٰذا محض ملنے کے لئے ملاقات کی ضرورت نہیں ہے. روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ پوتن اور زیلنسکی کے اکٹھے ہونے کے لیے یا “ایسی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے لیے، بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور ان معاہدوں کی بنیاد ڈالنے کی ضرورت ہے جو اعلیٰ سطح پر باضابطہ ہو سکتے ہیں.

کریملن کے ترجمان نے روس اور یوکرائنی صدور کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلحال اس وقت اس ملاقات کے بارے میں کوئی امکان نہیں ہے. پیسکوف نے اسی مسئلے پر بات کرتے ہوئے روسیا 1 ٹی وی چینل کو بتایا کہ ماسکو زیلینسکی کے ساتھ صرف اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے کہ کیف کی جانب سے ہمارے مطالبات کیسے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلوایا کہ جہاں تک یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا تعلق ہے، وہ منصوبے کے مطابق چل رہا ہے اور اس کے تمام مقاصد حاصل ہوں گے. ترجمان روسی صدر نے مزید کہا کہ زیلنسکی صدر پوتن کے ساتھ ملاقات سے متعلق متضاد بیانات دیتے رہے ہیں، کبھی یہ کہتے ہیں کہ وہ روسی صدر کے ساتھ براہ راست تنازعہ پر بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر اصرار کرتے ہیں کہ ماسکو کے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل