ہومتازہ ترینمغربی پابندیوں کا بخار ان کی اپنی عوام کو تکلیف دے رہا...

مغربی پابندیوں کا بخار ان کی اپنی عوام کو تکلیف دے رہا ہے، پوتن

مغربی پابندیوں کا بخار ان کی اپنی عوام کو تکلیف دے رہا ہے، پوتن

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اپنے ہاتھوں سے پھسلتے ہوئے عالمی تسلط کو برقرار رکھنے کی کوشش میں اپنے لوگوں سمیت سب کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے روس میں ایک اقتصادی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عالمی اقتصادی بحران کی وجہ مغربی اشرافیہ ہے جو عالمی تبدیلیوں کے بارے میں معروضی حقائق کو تسلیم نہیں کریں گے، یا تسلیم کر بھی نہیں سکتے. انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے رہنما “عالمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے صرف ان کو فائدہ ہو، ہر ایک کو ان قوانین کے تحت رہنے پر مجبور کیا جائے، جو انہوں نے بنائے تھے اور جنہیں وہ باقاعدگی سے توڑتے اور حالات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔”

صدر پوتن نے عام لوگوں سے مغربی اشرافیہ کی “بڑھتی ہوئی لاتعلقی” کا بتاتے ہوئے کہا کہ ان قوموں کو جو ان کی مرضی کے آگے جھکنا نہیں چاہتیں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ان کے لئے ایسے فیصلے کئے جس سے ان ممالک کو نقصان پہنچے بلکہ ان کی اپنی قوموں کو بھی نقصان پہنچا. روسی صدر نے یورپی یونین میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو سب سے واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی بلاک میں معیار زندگی کو امریکی مفادات کے لیے قربان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے حکام روس سے الگ ہونے کے فیصلے کو لے کر یورپی کاروباری اداروں کو روس تک قابل رسائی خام مال، توانائی اور منڈیوں تک رسائی سے روک رہے ہیں. صدر پوتن نے کہا کے روس، مغربی “پابندیوں کے بخار” اور غیر منصفانہ اقدات کے جواب میں بہتر حالات میں ہے. انہوں نے بتایا کیا کہ آج روس میں مہنگائی کی نسبتاً کم سطح ہے جو مزید کم ہو رہی ہے، ریکارڈ کم بیروزگاری اور میکرو اکنامک مستحکم ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل